مراکش میں بس کو المناک حادثہ،24افراد جان کی بازی ہار گئے

شمالی افریقی ملک مراکش میں ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث 24 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مراکش کے وسطی صوبے ایزیلال میں پیش آیا جہاں منی بس مسافروں کو لیے ڈیمنیٹ قصبے میں لگنے والے ہفتہ وار بازار کی جانب جا رہی تھی۔بازار کی جانب جانے والے موڑ پر بس الٹ گئی جس سے 24 مسافر ہلاک ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا اور زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کیا۔
اس سے قبل رواں سال مارچ کے مہینے میں بھی منی بس کو حادثہ پیش آیا تھا اور ڈرائیور سے بس بے قابو ہونے کی وجہ سے درخت سے جاٹکرائی تھی
منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی روک تھام کیلئے بل سینیٹ سے منظور
جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے جو زیادہ تر کسان تھے۔