امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں مطلوبہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تاہم اسے مزید کارروائی کےلیے عدالتی کمیٹی کے سپرد کرنے کی منظوری دےدی گئی۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف ایوان میں مواخذے کی کوشش 204 کے مقابلے 211 ووٹوں سے ناکام بنادی گئی،امریکی وزیر جنگ کےخلاف قرارداد صدر ٹرمپ کی اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کے رکن تھامس میسی نے پیش کی تھی۔
پیٹ ہیگسیتھ پر ایران میں میناب سکول پر امریکی حملے میں بچوں اور دیگر معصوم شہریوں کی شہادت کے الزامات عائد کیے گئے اور کہاگیا کہ ہیگسیتھ نے امریکی آئین کی خلاف ورزی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی صورت میں پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت کا اعلان کیاتھا جب کہ پیٹ ہیگسیتھ نےکہا تھاکہ مواخذے کی قرارداد ان کا کچھ نہیں بگاڑسکتی،یہ کوشش تماشا ہے اور امریکا کے تمام فوجیوں کےخلاف سازش ہے۔
انہوں نےکہا تھاکہ امریکا کی تاریخ میں فوجی آپریشن کے دوران کسی وزیر جنگ کو معزول نہیں کیاگیا،فوجی کارروائی قانونی حیثیت رکھتی ہے۔
