عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ، واپس جیل منتقل

 

 

 

عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو رات گئے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال لے جایاگیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیاگیا۔

جیل ذرائع کےمطابق عمران خان کی آنکھوں اور بلڈپریشر کا چیک اپ کیاگیا جس کےبعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کاکہنا ہےکہ عمران خان کو جیل سے ہسپتال اور پھر واپس جیل سخت سکیورٹی میں لایاگیا۔

 

Back to top button