سکھ رہنما گرپتونت پنوں قتل سازش کیس : امریکی عدالت کا مودی حکومت کو سمن جاری

 

 

 

 

امریکی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے میں بھارتی حکومت اور اعلیٰ عہدیداروں کو باضابطہ سمن جاری کرتےہوئے 8 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کےمقدمے میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سمیت را کے سابق سربراہ سمنت گوئل، وکرم یادو اور نکھل گپتا اور دیگر کو نوٹس بھجوائےگئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے سفارتی مراسلےکے ذریعے بھارتی سفارت خانے کو عدالتی نوٹس بھجوائے ہیں۔

 

مقدمے سے متعلق عدالتی سمن 9 اکتوبر کو واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کو موصول کرایا گیاتھا۔عدالت نے ہدایت کی ہےکہ مقررہ مدت میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں بھارتی حکومت کےخلاف یک طرفہ فیصلہ سنایا جاسکتا ہے۔

وکیل استغاثہ کےمطابق بھارتی عہدیدار وکاس یادو نے نکھل گپتا کو گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا ٹاسک دیا تھا، جب کہ قتل کی سازش کےلیے ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی منظوری بھی وکاس یادو نے دی تھی۔

کیس میں گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کو 20 نومبر کو سزا سنائی جائے گی۔

 

Back to top button