کانگو میں 66 فوجیوں کو سزائے موت سنادی گئی

 

 

 

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگومیں بزدلی، بغاوت اور احکامات ماننے سے انکار کرنے کے جرم میں کم از کم 66 فوجیوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

یہ سزائیں مشرقی ڈی آر کانگو کے صوبے ‘شمالی کیوو’ کے علاقے ‘والی کالی’ میں ایک فوجی عدالت کی جانب سے 71 فوجیوں کے مقدمے کی سماعت کے بعد سنائی گئیں۔

اس عدالتی کارروائی کے دوران چار فوجیوں کو باعزت بری کر دیا گیا، جبکہ ایک اور فوجی کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹرائل کا بنیادی مقصد مشرقی ڈی آر کانگو میں مسلح گروہوں کے خلاف لڑنے والے فوجیوں کے درمیان نظم و ضبط کو بہتر بنانا تھا۔

 

Back to top button