روس سے تعلقات پر امریکہ کی بھارت کو وارننگ

امریکہ نے روس کے ساتھ صف بندی کرنے پر بھارت کو بھی وارننگ جاری کر دی ہے، وائٹ ہاؤس کے قومی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر برائن ڈیز کے مطابق امریکا نے بھارت کو روس کیساتھ صف بندی کرنے پر خبردار کیا۔

برائن ڈیز کا کہنا تھا کہ ماسکو کے ساتھ زیادہ واضح اسٹریٹجک صف بندی کے نتائج اہم اور طویل مدتی ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکام یوکرین حملے پر بھارت کے ردعمل سے مایوس ہوئے ہیں۔

پاکستان میں مداخلت کے روسی الزامات جھوٹ قرار

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر نے بھی بھارت کو خبردار کیا تھا۔دوسری جانب بھارت نے امریکی وارننگ کے باوجود روسی تیل کی درآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button