ایران زیادہ دیر تک جنگ جاری نہیں رکھ سکتا، تنازع جلد ختم ہو گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد اختتام پذیر ہو جائے گی کیونکہ ایران زیادہ عرصے تک اس جنگ کو جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا ایران زیادہ دیر تک اس جنگ کا بوجھ برداشت کر سکے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج کو بعض اقسام کے ہتھیاروں کی دستیابی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ضرور ہے تاہم جدید اسلحہ کے ذخائر وافر ہیں، البتہ کچھ ہتھیار محدود مقدار میں موجود ہیں۔
ایرانی فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے: جنرل اکرمینیا
واضح رہے کہ امریکا دفاعی پیداوار میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور پیٹریاٹ اور ٹوماہاک میزائلوں سمیت مختلف ہتھیاروں کی تیاری کے لیے نئے پیداواری پلانٹس بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
