ایران اور عمان کے درمیان نئے بحری راستے پر اصولی اتفاق

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان نئے بحری راستے کے قیام پر اصولی اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک نیا عارضی بحری راستہ قائم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ یہ راستہ زیادہ تر ایرانی سمندری حدود سے گزرے گا۔
کاظم غریب آبادی کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد کے بعد موجودہ عارضی بحری راستے بند کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کو امریکی وعدوں کی تکمیل سے مشروط کر دیا ہے، جبکہ اس حوالے سے عمان کے ساتھ تین ہفتوں تک مذاکرات جاری رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایسے اشارے موصول ہوئے ہیں کہ وہ اپنے سابقہ وعدوں پر دوبارہ عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا، ایران اور عمان عبوری معاہدے کے قریب
رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان معاہدے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان بھی آئندہ چند روز میں ایک ممکنہ معاہدہ طے پانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
