ایران : پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35 افراد جاں بحق، 15 زخمی
ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس خوف ناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 15 زخمی افراد کی حالت نازک ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کےسامنے الٹ گئی جس کےبعد بس کو آگ لگ گئی۔حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے ہیں، حادثے کاشکار بس میں 53 زائرین سوارتھے۔امدادی ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو بس سےنکالنے میں مصروف ہیں جب کہ حادثے کےبعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
110 زائرین کاقافلہ 2 بسوں میں سفر کررہا تھا،حادثے کاشکار ہونےوالی بس میں سوار 53 مسافروں میں سےزیادہ کا تعلق لاڑکانہ اور گھوٹکی سےہے۔
ایرانی میڈیا کےمطابق حادثہ ایران کے شہر یزد میں بس کےبریک فیل ہونےکے باعث پیش آیا، پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنےالٹ گئی جس کےبعد بس کو آگ لگ گئی۔