ایران امریکا کشیدگی،اقوام متحدہ نے پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کردی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے اس کے تعمیری کردار کو عالمی برادری کی جانب سے قابلِ تحسین قرار دیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال سمیت پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں اور مختلف فریقین سے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے پاکستان کی جاری کوششوں کے لیے اقوام متحدہ کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔
