ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو اور ریڈارز تباہ

 

 

 

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آپریشن لائٹننگ کے سولہویں مرحلے میں کویت میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔العدیری کیمپ میں ایک اسلحہ ڈپو، جب کہ علی السالم ایئر بیس پر پیٹریاٹ ریڈار اور فضائی نگرانی کے ایک ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ یہ حملے ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کیےگئے جن میں شہری انفراسٹرکچر اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب تاحال کویتی حکومت اور امریکی حکام کی جانب سے ان حملوں کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کےمطابق ایران نے شمالی عراق میں موجود کردستان فریڈم پارٹی کے ٹھکانوں کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا ہے،یہ حملے عراق کے کرد علاقے کے دو اہم شہروں اربیل اور سلیمانیہ میں موجود گروپ کے اڈوں پر کیےگئے۔

ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا : ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ فوری طور پر ان حملوں کے نتیجے میں ہونےوالے جانی نقصان یا مالی تباہی کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Back to top button