ایران کی جنگی کامیابی کو سفارتی سطح پر بھی مستحکم کرنا ہوگا: باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا، تاہم اس کامیابی کو سیاسی، قانونی اور سفارتی سطح پر بھی مستحکم کرنا ضروری ہے۔

ایرانی سپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو ایران کی اس کامیابی کو تسلیم کرنا ہوگا۔ ان کے بقول ملک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سے ایران کی اعلیٰ قیادت مسلسل ’’مضبوط ایران‘‘ کے بیانیے پر زور دے رہی ہے۔ ان کے مطابق قومی طاقت کے حصول کے لیے اتحاد، عوامی ہم آہنگی اور قیادت کے گرد اتفاقِ رائے ضروری ہے، جبکہ ایک مضبوط ایران کے لیے ہر شہری، ہر خاندان اور پورے معاشرے کا مضبوط ہونا لازم ہے۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ابتدائی گھنٹوں میں اعلیٰ حکام نے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کے مطابق 29 فروری کی رات آٹھ بجے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے اجلاس میں طے پایا تھا کہ اس خبر کا باضابطہ اعلان اگلے روز صبح آٹھ بجے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک ذرائع ابلاغ کی جانب سے علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر نشر کیے جانے کے بعد حکام کو اعلان مقررہ وقت سے پہلے کرنا پڑا۔

 

کیا بڑی سیاسی جماعتیں نئے صوبوں کے قیام پر راضی ہوں گی؟

قالیباف کے مطابق یہ فیصلہ ان کی اور اُس وقت کے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کے درمیان مشاورت سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ یہ تھا کہ سابق رہنما کی شہادت کی خبر صبح سویرے اس وقت دی جائے جب لوگ ناشتے کی میز پر ہوں اور اسی اعلان کے ساتھ عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل بھی کی جائے۔

Back to top button