امریکی لڑاکا طیارہ ایف-35 بی کیلیفورنیا میں گر کر تباہ

امریکا کا لڑاکا طیارہ ایف۔35 بی کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں امریکی میرین کور کا ایف-35 بی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گر گیا۔
امریکی میرین ائیرکرافٹ گروپ 11 کے مطابق ایک نشست والا ایف-35 بی لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے میرین کور ائیر سٹیشن پر لینڈنگ سے قبل رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ پائلٹ نے بروقت پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ اسے معمولی زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
حادثے کے بعد ائیرپورٹ کے فائر فائٹرز نے طیارے کے ملبے اور اطراف میں بھڑکنے والی گھاس کی آگ پر قابو پا لیا۔
ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ امریکی فوج نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایف-35 بی لائٹننگ II دنیا کے جدید ترین سٹیلتھ لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جو روایتی رن وے کے علاوہ مختصر فاصلے سے ٹیک آف اور عمودی لینڈنگ (STOVL) کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
وزیراعظم کا غزہ امن معاہدے کا خیر مقدم
طیارے کی مالیت تقریباً 102 ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے، جبکہ اسے امریکی میرین کور، برطانیہ اور اٹلی کی فضائی افواج بھی استعمال کرتی ہیں۔
