پنجاب پر تنقید کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی کارکردگی کا حساب دے : وزیر تعلیم پنجاب

 

 

 

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پیپلزپارٹی پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا ہےکہ وہ پنجاب پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ میں اپنی 17 سالہ کارکردگی کا حساب دے اور بتائےکہ تعلیم،صحت،انفراسٹرکچر اور عوامی فلاح کےلیے کون سے بڑے منصوبے مکمل کیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام نے مریم نواز کی کارکردگی، محمد نواز شریف کے وژن اور مسلم لیگ (ن) کی ترقیاتی سیاست پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پیپلزپارٹی کامیاب ہوجائے وہاں نتائج درست قراردیے جاتے ہیں،لیکن جہاں شکست ہو وہاں دھاندلی کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔

رانا سکندر نے کہا کہ کشمیری عوام نے موٹرویز، آئی ٹی یونیورسٹی، بجلی کے بحران کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں کو ووٹ دیا ہے۔آزاد کشمیر کے عوام نے کارکردگی اور خدمت کی سیاست کا انتخاب کیا ہے۔

رانا سکندر حیات نےکہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے تعلیم،ترقی، انفراسٹرکچر اور بہتر طرز حکمرانی کے حق میں فیصلہ دیا ہے،جس پر وہ کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں کے شکر گزار ہیں۔

موجودہ سیٹ اپ کے جانے کے کوئی آثار نہیں : خواجہ آصف

 

صوبائی وزیر تعلیم نے بتایاکہ جامعات کا بجٹ 2 ارب روپے سے بڑھاکر 21 ارب روپے کیا گیا، جبکہ پنجاب کی شرح خواندگی 69 فیصد ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں شدید بارشوں کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز خود صورت حال کی نگرانی کرتی ہیں اور وزرا کو کئی کئی روز تک متاثرہ علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت دیتی ہیں، جب کہ سندھ کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

Back to top button