اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ امن پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے بھی علیحدہ ملاقات ہوئی۔

اسحاق ڈار نے جنگ بندی کے لیے امریکا اور ترکیے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ غزہ اور فلسطین کے عوام کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے۔

Back to top button