عشرت العباد کا سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا اعلان

سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ ملک کے سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں پاکستان کی خدمت کےلیے اپنی صلاحیتیں بروئےکار لا کر دوبارہ سیاست میں آنے کا ارادہ کیا ہے۔
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ملک کی حالیہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہونے کے عزم کا اظہار کردیا، عشرت العباد کا کہنا تھا کہ قوموں پر مشکل وقت آتا ہے،متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہو گا،بہتر حالات کےلیے گڈ گورننس کا ہونا ضروری ہے، پاکستان کےلیے پر امید ہوں۔
روشن گھرانہ پروگرام کے تحت صارفین 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل لے سکیں گے ، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
سابق گورنر نے مزید کہا کہ منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھاناپڑے گی،عوام خوش حال ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا،بہت سے دوست سیاست دانوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں،جلد ہی وہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
عشرت العباد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کےلیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر دوبارہ سیاست میں آنے کا ارادہ کیا ہے۔
