پاک افغان سرحد سے دراندازی ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، 17 جولائی کی شام 5 بجے خوارج نے پاک افغان سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے پانچ مختلف مقامات پر ناکہ بندی قائم کی، اور شام 6 بج کر 25 منٹ پر خوارج سرحد عبور کر کے پاکستانی علاقے میں داخل ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ دراندازی کے بعد خوارج نے عزیز خیل اور منڈی خیل کی سمت پیش قدمی کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث وہ بیسی خیل کی مسجد میں جا کر چھپ گئے۔ فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسجد کا محاصرہ کر لیا۔
علیمہ خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم نےعمران خان سے دور کیا: شیر افضل مروت
حکمت عملی سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں خوارج نے مزاحمت کے بجائے ہتھیار ڈال دیے۔ گرفتار کیے گئے تمام افراد افغان شہری ہیں، جن میں سے تین کے پاس افغان شناختی کارڈ بھی موجود تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔
تمام گرفتار خوارج کو مزید تفتیش کے لیے ایک نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
