اسلام آباد میں پولیس مقابلہ،3کار چور ہلاک،خاتون گرفتار

اسلام آباد کے کشمیر چوک میں پولیس مقابلے میں 3کار چور ہلاک،ساتھی خاتون زخمی حالت میں گرفتار کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چار رکنی کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہورہا تھا ۔کار چوروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی ۔پولیس کو دیکھتے ہی کار سوار چوروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔
تحریک انصاف دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیوں روکنا چاہتی ہے؟
پولیس کاکہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے تین کار چور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے انکی ساتھی خاتون زخمی ہوئی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔کارلفٹروں سے لاھور سے چوری شدہ گاڑی ، اسلحہ اور متعدد گاڑیوں کی نمبرز پلٹ برآمد ہوئیں۔
