اسرائیل کاپاسدارانِ انقلاب کا انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر تباہ کرنےکادعویٰ

 اسرائیلی فوج کی جانب  سےایرانی پاسدارانِ انقلاب کا انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر تباہ  کرنےکادعویٰ کیاگیاہے۔

اسرائیل نے ایرانی شہر مشہد پر حملہ کر دیا اور ساتھ ہی ایران کے ری فیولنگ جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امام علی رضا کے روضے کے پیچھے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے نظر آئے ہیں، تہران، اصفہان، تبریز اور شیراز پر حملوں میں شہداء کی تعداد 128 ہو گئی ہے جبکہ 900 سے زائد زخمی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں سلسلہ وار دھماکے ہوئے ہیں، جن میں سے کم از کم 5 کار بم پھٹے ہیں، ان دھماکوں میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ہاتھ ہے۔

اسرائیلی حملوں میں تہران میں پانی کی مرکزی پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا، 3 روز میں شہید ہونے والے ایرانی جوہری سائنسدانوں کی تعداد 14 ہو گئی۔

تہران میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں سے بھاری نقصانات ہوئے ہیں، کئی عمارتیں گر گئی ہیں، پانی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے ایرانی حکومت کی عمارتوں پر  حملے کبے ہیں، جن میں ایرانی وزارتِ انصاف، وزارتِ انٹیلی جنس کی عمارتیں بھی شامل ہیں۔

Back to top button