اسرائیلی حملوں میں128شہری شہید،900زخمی ہوئے،ایرانی وزارت صحت

ایرانی وزارت صحت کاکہناہے کہ  اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 128 افراد جاں بحق اور 900 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ تہران کے رہائشی علاقوں سمیت متعدد شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس سے عام شہریوں کو شدید نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ایرانی بارڈر گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی سرحد پر 40 اسرائیلی ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کا چند گھنٹوں میں اسرائیل پر دوسرا حملہ ، درجنوں ڈرون اور میزائل داغ دئیے۔ایران کی جانب سے چند گھنٹوں میں اسرائیل پر دوسرا حملہ  کرتے ہوئے درجنوں ڈرون اور میزائل داغ دیئے گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے "وعدہ صادق سوم” آپریشن کے چوتھے مرحلے میں اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور میزائل فائر کیے گئے۔ایران کی جانب سے یہ کارروائی اسرائیل کے حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئی۔

دوسری جانب اسرائیل میں حملے کے بعد سائرن بجنے لگے اور شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ایک میزائل شمالی اسرائیل میں عمارت سے ٹکرایا جس کے بعد مقامی افراد نے پناہ گاہوں میں پناہ لے لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب، حیفہ اور دیگر شمالی اسرائیل کے شہروں پر ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔

سرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران سمیت متعدد مقامات پر حملوں سے ایرانی حکومت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور تہران جل رہا ہے جبکہ ہم اپنا مشن مکمل کر کے واپس آئیں گے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں نے ایران کی قیادت کو نشانہ بنایا، جس سے وہاں حکومتی تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ ہم نے تہران میں انقلابی گارڈز کے خفیہ ادارے کے سربراہ اور اس کے نائب کو ہلاک کر دیا جس سے ایرانی حکومت کمزور ہو گئی ہے اور ایران ان حملوں سے حیران رہ گیا۔

Back to top button