اسرائیل نےشامی بحریہ کے جہازوں کو تباہ کردیا

اسرائیل کےشام پرحملے جاری ہیں، گولان کی پہاڑیوں کےبفرزون سےباہرنکل کر اسرائیلی ٹینک دمشق سے25 کلو میٹردور تک پہنچ گئے۔
اسرائیلی فوج نےشام کے شہرلطاکیہ کے قریب فضائی دفاعی تنصیب کونشانہ بنایا، اس کے ساتھ ہی شامی بحریہ کےجہازوں کےساتھ ساتھ فوجی گوداموں کوبھی نقصان پہنچایا۔
اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کےنتیجے میں لطاکیہ کےساحل پرموجود شامی بحریہ کےجہاز مکمل طور پرتباہ ہوگئے ہیں ان حملوں نے نہ صرف بحری بیڑےکو نقصان پہنچایا بلکہ لطاکیہ کی بندرگاہ کےبنیادی ڈھانچے کوبھی بری طرح متاثر کیا۔
اسرائیل نے شام میں حملوں کو سلامتی کے تحفظ کےلیے محدود اور عارضی اقدامات قرار دےدیا۔