اسرائیل نے فلسطین میں طویل جنگ کی دھمکی دیدی

اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیل فلسطین جنگ طویل ہونے کی دھمکی دے دی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ کا کہنا تھاکہ اسرائیل کو امریکی حمایت حاصل ہے، بحیرہ روم میں بھی امریکی بحری بیڑہ موجود ہے، یہ جنگ طویل ہونے والی ہے اور اس کی قیمت بھی بڑی ہوگی۔امریکا ہمارا عظیم اتحادی ہے، امریکی اعلیٰ حکام روز اسرائیل آ رہے ہیں۔ہم یہ جنگ اسرائیل کے لیے، یہودی لوگوں کے لیے اور اسرائیل امریکا کی مشترکا اقدار کے لیے جیتیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حقوق اور اسرائیلی دفاع کی حمایت امریکی عزم بلکہ امریکا کی ذمہ داری ہے،
اسرائیل کو ہمیشہ امریکا کی حمایت حاصل رہی ہے۔
