اسرائیل کو ایران سے جنگ میں 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا

اسرائیل کو ایران کے ساتھ ہونے والی حالیہ جنگ میں 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی معیشت کو ایران کے ساتھ جنگ کے دوران جھٹکا لگا اور جی ڈی پی میں ایک فیصد کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس جنگ نے اسرائیل کو مجموعی طور پر تقریباً 6 ارب ڈالر کا مالی نقصان پہنچایا۔

اسرائیل کے سینٹرل بینک کےمطابق اس جنگ کے باعث ملک کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف حاصل ہونے والی "فتح” نے امن کے امکانات کے دروازے کھول دیے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق اس کامیابی کے بعد امن معاہدوں میں نمایاں پیش رفت کا موقع میسر آیا ہے جس پر حکومت پوری شدت سے کام کررہی ہے۔

ایران پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کا امکان

وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مزید کہا کہ یہ موقع یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کو شکست دینے کےلیے بھی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے اور ہم اسے ہرگز ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

Back to top button