اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،پناہ گزینوں پرحملہ،30شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سک،پناہ گزین سکول پربمباری سے 30شہادتیں ہوئیں

میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں پناہ گزین اسکول پر حملہ کیا جس میں 30 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے رفح اور شمالی غزہ میں بھی بمباری کی، جس میں کل سے اب تک 80 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔خان یونس کے مشرقی علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری بمباری میں 170 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 2 لاکھ فلسطینی دوبارہ دربدر ہو کررہ گئے ہیں۔

ٹرمپ نے مسیحی برادری سے ووٹ کی اپیل کردی

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے خان یونس کا مغربی علاقہ بھی خالی کرنے کا کہہ دیا ہے۔فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی فوج سے غزہ شہر میں جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

Back to top button