لبنان کیساتھ کشیدگی،اسرائیلی فوج میں بھرتیاں شروع

غزہ کے ساتھ جنگ کے بعد لبنان کی سرحد پرکشیدگی کے باعث اسرائیلی فوج نے نئی بھرتیاں شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کو 10ہزار فوجیوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑارہاہے۔جس کے باعث اتھارٹی کی جانب سے نئے فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی میں کیا ہوا؟اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسرائیل کے وزیردفاع نے بتایاکہ خطے میں جنگ کی صورتحال کے باعث فوجیوں کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔اسرائیلی فوج الٹرا آرتھوڈوکس یہودی مردوں میں سے 4 ہزار 800 مردوں کو بھرتی کرسکتی ہے۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی سپریم کورٹ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کو حاصل فوج میں بھرتی سے استثنا ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

Back to top button