لبنان پر اسرائیلی بمباری،4روزمیں600افراد شہید

اسرائیلی فوج کی لبنان پر گزشتہ چارروز سےجاری وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت600افراد شہید اور2500 سےزائدزخمی ہوگئے ہیں۔
لبنان کےجنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سےاندھا دھند بمباری کاسلسلہ جاری ہےجس کےنتیجے میں ابتک50 بچوں،94خواتین،پیرا میڈیکس و طالبات سمیت600افرادشہیدہوچکےہیں۔
اسرائیلی حملےمیں حزب اللہ کےریجنل اورمرکزی کمانڈربھی شہیدہوئےہیں۔لبنان کی وزارت صحت کےمطابق بمباری کے نتیجے میں2500 سےزائد افراد زخمی ہوگئے۔جن میں سےدرجنوں کی حالت نازک ہے۔شہیداورزخمی ہونےوالوں میں زیادہ تر خواتین اور بچےبھی شامل ہیں جبکہ متعدد گھربھی تباہ ہوگئے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیاجا رہا ہے۔
لبنانی وزارت صحت کےمطابق گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران مزید51 افراد شہید جبکہ200 سےزائدزخمی ہوئےہیں۔
رپورٹ کے مطابق پیر کو بیروت میں ہونےوالےفضائی حملےمیں حزب اللہ جنوبی ریجن کے کمانڈرعلی کرکی شہیدہوئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کےمطابق اسرائیلی فضائی کارروائیوں کےبعدمتاثرہ علاقےملبےکا ڈھیربن گئے جبکہ وہاں سےسیکڑوں شہریوں نےنقل مکانی شروع کردی۔
حزب اللہ کا تل ابیب کے قریب موساد کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ
خیال رہےکہ دوروزقبل علی الصبح اسرائیلی فوج نےلبنانی شہریوں کوٹیکسٹ میسیجزبھیجے تھےجس میں انھیں حزب اللہ کےزیر استعمال گھروں اورعمارات سے دور رہنےکی ہدایت کی گئی تھی۔
