عالیہ بھٹ کی23فٹ لمبی ساڑھی،6گھنٹے واش روم نہ جا سکیں

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نےتقریب کےدوران23فٹ لمبی ساڑھی پہنی جسکے باعث وہ 6گھنٹےتک واش روم نہیں جا سکیں۔

 رواں برس میٹ گالا2024میں اپناڈیبیو کیاتھا جہاں انہوں نےمنفرد23فٹ لمبی ساڑھی پہنی جو تقریب کےدوران سب کی توجہ کامرکزبن گئی۔

اس ساڑھی میں پھولوں کےساتھ تھری ڈی پینل ورک اورسیکوئنزکااستعمال کیا گیا تھا۔

عالیہ بھٹ نےانکشاف کیا کہ یہ دیدہ زیب ساڑھی163 کاریگروں کی محنت کانتیجہ تھی، جسےتیارکرنےمیں1905 گھنٹےلگے تھےاورسارا کام ہاتھ سےکیا گیا تھا۔

کامیڈی شو میں شرکت کےدوران عالیہ بھٹ نےساڑھی کےساتھ ایک دلچسپ مشکل کا ذکر کیا اوربتایا کہ اس لمبی اوربھاری ساڑھی کی وجہ سےوہ تقریب کےدوران6 گھنٹےتک واش روم نہیں جا سکیں۔

سیف علی خان کاپٹودی پیلس کس خاتون کیلئےبنوایا گیا؟

عالیہ بھٹ نےتجربےکوہنستےہوئےشیئر کیا اورکہا کہ ایسےکپڑےپہننےکےبعد واش روم جانا تقریباًناممکن ہوجاتاہے۔

Back to top button