سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کو50لاکھ ٹکاجرمانہ

ڈھاکا: قتل کے مقدمے میں نامزد سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ہیراپھیری پر50لاکھ ٹکاجرمانہ کردیاگیا۔
مقامی میڈیاکےمطابق بنگلادیش سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نےشکیب الحسن اور6 دیگرافراد اورکمپنیوں پرانشورنس کمپنی کےحصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنےپربھاری جرمانہ عائد کردیا ۔
بنگلادیشی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منگل کو شکیب الحسن سمیت 4 افراد اور 3 کمپنیوں کو مجموعی طور پر1.63 کروڑ ٹکاجرمانہ کیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق انشورنس کمپنی کےحصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنےپرشکیب الحسن پر50 لاکھ ٹکاجرمانہ کیا گیاہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ بنگلا دیش کےاسٹارکرکٹ آل راؤنڈراورعوامی لیگ سےتعلق رکھنے والےسابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پرڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پاکستان کو شکست ،بھارت نےورلڈ6ریڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی
بنگلادیشی میڈیاکےمطابق شکیب الحسن پرڈھاکامیں گارمنٹ فیکٹری کےملازم کےقتل کا الزام عائد کیا گیا۔مقتول کےوالدنےڈھاکاکےتھانےمیں شکیب الحسن کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا۔
