پاکستان کو شکست ،بھارت نےورلڈ6ریڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

بھارت کے کمل چاولہ نے پاکستان کےاسجد کوشکست دیکرورلڈ6ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
بھارت کے کمل چاولہ نےپاکستان کےاسجد اقبال کو شکست دےکر ئی بی ایس ایف ورلڈ6ریڈبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
منگولیا میں ہونےوالی آئی بی ایس ایف6 ریڈ بال چیمپئن شپ کافائنل پاکستان کے اسجد اقبال اور بھارت کے کمل چاولہ کے درمیان ہوا۔
11 فریم پر مشتمل فائنل کے ابتدائی 2 فریم 47-23 اور47-18سےجیت کراسجد اقبال نےشاندارآغاز کیا لیکن بھارتی کیوسٹ دباؤ میں نہیں آئےاور تیسرےفریم میں71 کابریک کھیل کرنہ صرف کم بیک کیابلکہ مسلسل6 فریم جیت کرٹائٹل بھی اپنےنام کرلیا۔
فیصلہ کن معرکےمیں کمل چاولہ کی کامیابی کااسکور47-23، 18-47، 0-71، 7-41، 64-0، 43-0، 33-20 اور 29-36 رہا۔
سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کو50لاکھ ٹکاجرمانہ
واضح رہے کہ منگولیا میں جاری ورلڈ6ریڈاسنوکرچیمپئن شپ میں پاکستان کےاسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے سیمی فائنل میں بھارت کےملکیت سنگھ کو یکطرفہ مقابلےمیں شکست دےکرفائنل کےلیےکوالیفائی کیاتھا۔
