ستارےکی مناسبت سےکونسا پالتوجانوررکھناچاہیے؟

ستارےکی مناسبت سےکونسا پالتوجانوررکھناچاہیے؟دنیا میں بہت سےلوگ ایسےہیں جوستاروں سےہفتےیادن بھرکےکام کاج کےحوالے سے جاننےمیں دلچسپی رکھتےہیں۔
جیسےہم اپنےروزگار،شادی اورکاروبارکےبارےمیں ستاروں کوپڑھنا پسندکرتےہیں ویسےہی پالتوجانور رکھنےوالےافراداب اپنےبرج کی مناسبت سےپالتوجانورکےمتعلق جان سکتےہیں۔
برج حمل کےلوگ بہت متحرک،مہم جواوربےساختہ ہوتےہیں۔جن کیلئےایک کھیل کود پسندکرنےوالا کتا پالتوجانورکےطور پربہترین ثابت ہوسکتاہے۔
ایسےلوگوں کوچاہیےکہ اگروہ کتاپالناچاہتےہیں تولیبراڈورریٹرائیورسمیت بارڈر کولی نسل کا کتا پالیں۔
برج ثور میں ایسے افراد صبرتحمل والےلوگ ہوتےہیں۔جو زندگی میں سادگی اور پرسکون رہنےوپسند کرتےہیں۔ایسےافراد کیلئے پالتو جانورکےطورپربلی کو رکھا جاسکتا ہے۔
برج جوزا والےافراد بہت زندہ دل اورباتونی ہوتےہیں۔یہ افرادایسےجانوررکھناپسند کرتے ہیں جن کےساتھ باتیں کرسکیں۔ایسےافرادطوطا پال سکتےہیں۔جوزیادہ بولتا ہے، یہ جانداران کی شخصیت کی مناسبت سےبہترین ہے۔
برج سرطان سےتعلق رکھنےوالےافراد بہت جذباتی اورہمدردہوتےہیں اورانہیں ایسا پالتو جانور رکھنا چاہیےجوسکون فراہم کرسکے۔اگرایسےافراد پالتوجانوررکھنا چاہتے ہیں تو وہ ایک کتا رکھ سکتےہیں۔
برج اسدکےلوگ بہت دلچسپ ہوتےہیں۔ایسےافرادبہت ڈرامائی اورمحبت کرنےوالے ہوتے ہیں، جن کیلئےبلی ایک بہتر پالتوجانور ہو سکتی ہےکیونکہ بلی کوبھی لاڈ پیار کرنا پسند ہوتاہےجواپنےمالک سےخوب نخرےاٹھواتی ہے۔
برج سنبلہ سےتعلق رکھنےوالےعملی اورتجزیاتی خوبیوں سےبھرپورافرادصفائی پسند اورمنظم بھی ہوتےہیں۔ایسےافراد چوہا یا مچھلی کوپالتوجانورکےطورپررکھ سکتے ہیں کیونکہ ایسے جانوروں کوبہت زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی۔
برج میزان کےلوگوں کوخوبصورتی، میوزک اور زندگی میں امن پسند ہوتا ہے۔تو یہ Love birds (طوطے کی نسل)سےاپنی محبت کا اظہار کرسکتےہیں کیونکہ یہ مختلف اورشوخ رنگوں کےہوتےہیں جو آنکھوں کوبھلے محسوس ہوتے ہیں۔
برج عقرب سےتعلق رکھنےوالےشدیداحساسات،خفیہ اورجذباتی خصوصیت کے حامل افراد کیلئےبلی ایک اچھا پالتو جانورہو سکتی ہے۔
برج قوس سےتعلق رکھنےوالےافراد خوش قسمت اورہر کام کو آسانی سےکرنےوالوں میں تصور کیےجاتےہیں،ایسےافراد بہت جوش وجذبےسےبھرپور اور سفر کرنےکو پسند کرتے ہیں۔ایسےافراد کوچاہیےکہ وہ ایک اچھی نسل کا کتا رکھ سکتےہیں جو ان کے ساتھ کھیل کود میں ہر وقت ساتھ رہےگا۔
برج جدی والے افراد اپنے کام کو بہت سنجیدگی سےکرتے ہیں اوراپنی پروفیشنل زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں تو ایسےافرادکوچاہیے کہ وہ ایسے جانور رکھیں جن پر ان کا زیادہ ٹائم ضائع نہ ہو۔
برج دلو والے افراد زندہ دل ہوتے ہیں، اور ذہانت میں بھی تیز ہوتےہےاسی لیے ان کو چاہیے کہ وہ ذہین طوطے کا انتخاب کریں۔
برج حوت والےلوگ بہت منفردہوتےہیں۔یہ دوسروں کاخیال رکھنےکےساتھ ساتھ بہت جذباتی طبعیت کےمالک ہوتےہیں۔اوریہ ایسےجانوروں کاانتخاب کرنا پسند کرتے ہیں، جو انہیں جذباتی طورپرجوڑتے ہیں۔
قتل کے16سال بعد خاتون کی لاش مل گئی
اسی لیےایک بہترین نسل کا کتاان کیلئےپالتوجانورہوسکتاہےجبکہ ان کےبرج کے مطابق یہ مچھلی کو بھی اپناپالتوجانوررکھ سکتے ہیں۔
