ہائی بلڈ پریشرسےبچنےکاآسان طریقہ

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ہائی بلڈپریشرسےبچنےکیلئے 2، 2 ہفتوں کےوقفے سے مختلف سبزیوں کا استعمال کیاجاسکتا ہے۔
ہائی بلڈپریشرکےاکثرمریض اس بات سےلاعلم رہتے ہیں کہ وہ اس مرض کاشکارہوچکےہیں اور اسی وجہ سےاسےخاموش قاتل بھی کہاجاتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک یافالج جیسے جان لیواامراض کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔دنیا بھر میں ایک ارب افراد ہائی بلڈ پریشرکےشکار ہیں اور یہی وجہ ہےکہ اس سےبچنےکےطریقوں کا علم ہونا چاہیے۔اگر آپ خودکواس خاموش قاتل مرض سے محفوظ رکھنا چاہتےہیں تو گوبھی یااس جیسی دیگرسبزیوں کااستعمال عادت بنالیں۔
جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع تحقیق میں56سے72سال کی عمرکے18افراد کوشامل کیا گیا تھا۔ان سب افرادکابلڈ پریشربڑھا ہوا تھا اوران سب سےغذائی عادات کی تفصیلات سوالنامے بھروا کر حاصل کی گئیں۔ان کی جسمانی سرگرمیوں اور تناؤ کی سطح کاڈیٹا بھی اکٹھا کیا گیا۔بعدازاں2،2ہفتوں کےوقفےسےمختلف سبزیوں کااستعمال کرایا گیااورپھردیکھا گیا کہ بلڈ پریشرکی سطح پرکیااثرات مرتب ہوتےہیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ گوبھی یااس کی دیگر اقسام جیسےبروکولی کےاستعمال سےبلڈ پریشرکی سطح میں کمی آتی ہے۔
پاکستان میں ادویات کو بے اثرکرنے والا ٹائیفائیڈ پھیلنے کاخدشہ
2ہفتوں تک ان سبزیوں کےاستعمال سےان افرادکے بلڈ پریشر میں24 گھنٹوں تک2.5 ایم ایم ایچ جی کمی دیکھنے میں آئی جس سےفالج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ5فیصد تک گھٹ گیا۔محققین نے بتایا کہ ان سبزیوں کےاستعمال سےلوگوں کےبلڈپریشرمیں کمی کامشاہدہ کیا گیامگربہت کم افرادانہیں اپنی غذا کاحصہ بناتےہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ اگران سبزیوں کا زیادہ استعمال کیاجائےتوہائی بلڈپریشرکوکنٹرول میں رکھنےمیں مدد ملےگی۔انہوں نےتسلیم کیا کہ تحقیق کےنتائج کوابھی ٹھوس قرار نہیں دیاجاسکتا کیونکہ اس میں بہت کم افراد شامل تھے۔
