سوات:سفارتکاروں پرحملےکاواقعہ،ڈی آئی جی مالاکنڈ،ڈی پی اوسوات فارغ

سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کےقافلےپرہونےوالےبم دھماکے پرڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی اوسوات کوعہدےسےہٹادیا گیا۔
سرکاری حکام کےمطابق ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور اور ڈی پی او زاہد اللہ کو سی پی اورپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق سوات کےعلاقے مالم جبہ میں22 ستمبرکوغیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر دھماکاہوا تھا۔دھماکےمیں میں ایک پولیس اہلکارشہید اور3زخمی ہوئے تھے۔دھماکےمیں تمام سفارت کارمحفوظ رہےتھے۔
دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سےتحقیقات کےلیےدو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہےجس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اوراسپیشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔
ذرائع نےبتایا کہ کمیٹی واقعے کی مختلف پہلوؤں سےتحقیقات کرےگی اورتحقیقات کےبعدتفصیلی رپورٹ بھی تیارکرکےصوبائی حکومت کو جمع کرائےگی۔
آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئے7ارب ڈالرزکےبیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی
واضح رہے کہ سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایاکہ پولیس وین دس سے زائد ممالک کے سفیروں کی سکیورٹی قافلے میں شامل تھی، دھماکے میں تمام سفیرمحفوظ رہے۔
