وزیراعظم کا آئی ایم ایف پیکج کی منظوری پراطمینان کا اظہار

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کےآئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سےجاری ہے۔

شہبازشریف نےکہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کےلیے یونہی محنت جاری رکھیں گےپاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ خوش آئند اور معاشی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر میں اضافہ ان کےحکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے جس پر پاکستانی برادری کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ اگر یونہی محنت جاری رہی تو انشاءاللہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا وزیرِ اعظم نےآئی ایم ایف پیکیج کے حوالے معاونت فراہم کرنے والے دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا انہوں نےپوری حکومتی معاشی ٹیم، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِخزانہ محمداورنگزیب ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیرِ مملکت خزانہ علی پرویزملک، پاکستان کےچین میں سفیرخلیل ہاشمی، پاکستان میں چین کےسفیرجیانگ زائیڈونگ، سیکریٹری خزانہ کا بھی اس حوالےسے کوششوں اور محنت پر شکریہ اد کیا۔

فضل الرحمان کاآئینی ترامیم اتفاق رائےسےمنظورکرنےکی خواہش کااظہار

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تمام صوبائی حکومتوں بالخصوص وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلٰی سندھ سید مراد علٰی شاہ اور وزیرِ اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی  کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Back to top button