اسرائیل کی لبنان پرخوفناک بمباری،خواتین بچوں سمیت274 شہید

اسرائیلی فوج کی لبنان میں وحشیانہ بمباری میں خواتین اوربچوں سمیت274 افراد شہیداور750 سےزائد زخمی ہوگئے۔
لبنان کےجنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج نےاندھا دھند بم برسا دیے جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنان کی وزارت صحت نےتصدیق کی ہےکہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں کم از کم274 افرادشہیداور750سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سےدرجنوں کی حالت نازک ہے۔شہید اور زخمی ہونےوالوں میں زیادہ ترخواتین اوربچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔
خیال رہےکہ آج صبح اسرائیلی فوج نےلبنانی شہریوں کوٹیکسٹ میسیجز بھیجے تھے جس میں انھیں حزب اللہ کےزیر استعمال گھروں اورعمارات سےدوررہنےکی ہدایت کی گئی تھی۔
حملوں سےقبل سائرن بھی بجائےگئےاورپھر آسمان سےہرجانب سےبم معصوم شہریوں پرگرنےلگے۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔
اسرائیلی فوج نےٹیکسٹ میسیجزمیں جنوبی لبنان کی وادی بیقا میں لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہےکہ وہ بالخصوص ان عمارتوں سےدور رہیں جہاں حزب اللہ ہتھیار اور بارودی موادذخیرہ کرتےہیں۔
پیغام میں کہا گیاہےکہ اگرآپ کسی ایسی عمارت میں ہیں جس میں حزب اللہ کے ہتھیار ہیں۔اگلے ٹیکسٹ میسیج تک اس عمارت سےدور رہیں۔پیغام میں اسرائیلی فوج کےترجمان ریئرایڈمرل ڈینیل ہگاری کا ایک وائس میسیج بھی ہے۔جس میں اسی قسم کی بات کی گئی ہے۔
ٹیکسٹ پیغامات اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنےفضائی حملوں سےقبل فلسطینیوں کوبھی بھیجے تھےجس سےخدشہ ظاہرکیاجارہا ہےکہ غزہ کی طرح لبنان میں بھی فوجی کارروائی کی جائےگی۔
خیال رہےکہ لبنان میں چند روز قبل حزب اللہ کےکمانڈرز اور کارکنان کےزیر استعمال3ہزارسےزائد پیجرزدھماکوں سےپھٹ گئےتھے جس میں40کےقریب جاں بحق اور3ہزارسےزائدزخمی ہوگئے تھے۔
بعد ازاں ان افراد کی نماز جنازہ کےدوران حزب اللہ کےکارکنان کے زیراستعمال واکی ٹاکی بھی دھماکے سےپھٹنے لگے جس میں20 جاں بحق اور450 سےزائد زخمی ہوگئے تھے۔
امریکا نے اسرائیل، لبنان کشیدگی کے مکمل جنگ میں تبدیلی کا خدشہ ظاہر کر دیا
اسرائیلی فوج نےاگلےہی روزایک کارروائی میں حزب اللہ کےاہم ترین کمانڈ ابراہیم عقیل سمیت متعد کمانڈز شہیدہوگئےتھے جس کےجواب میں حزب اللہ نے اسرائیل پرسیکڑوں میزائل داغے تھے۔
