جہانگیر ترین کے لاہور میں ڈیرے، فاروڈ بلاک سامنے آنے کا امکان

پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما جہانگیر ترین نے فاروڈ بلاک بنانے کیلئے لاہور میں مختلف رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے پارٹی کے کئی رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں اور ایک ہفتے کے دوران ان سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقات کرچکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
