جاوید لطیف کا دوبارہ عام انتخابات کرانے کا مطالبہ

مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے ملک میں دوبارہ عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 اور حالیہ انتخابات کی تحقیقات کےلیے کمیشن بنایا جائے ۔

سابق رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا کہ ایک انتظام کے تحت موجودہ حکومت لائی گئی اور نواز شریف کی دو تہائی اکثریت کا راستہ روکا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے تین سزائیں دینا بھی اسی ارینجمنٹ کا حصہ تھا۔

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، 11 اپوزیشن ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل

 

میاں جاوید لطیف نے تحریک عدم اعتماد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ملک میں استحکام نہیں چاہتے انہوں نے ایک ارینجمنٹ کے تحت تحریک عدم اعتماد کا ماحول بنایا تاکہ نواز شریف کی مقبولیت میں کمی اورعمران خان کی مقبولیت میں اضافہ کیا جاسکے۔ جس میں جنرل باجوہ اور فیض حمید سب ایک پیج پر تھے۔

Back to top button