جناح ہاؤس حملے میں ملوث شرپسند کے اعترافات سامنے آگئے

لاہور میں جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔ جس نے سانحہ 9مئی کے حوالے سےاہم انکشافات کئے۔
مئی 9 کوجناح ہاؤس پر حملہ ، جلاؤ ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے شرپسند ارضم جنید لاہور سے تعلق رکھتا ہے اور پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے۔
ارزم جنید نے حملوں میں اعلی عسکری قیادت کے افسران کا نام لے کر ہرزہ سرائ کی اور گھٹیا زبان استعمال کی۔ شر پسند نے پاک فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور لوگوں کو اکسایا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوں۔
ارزم جنید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حسان نیازی اور اعجاز چوہدری شامل تھے نے ہمیں مزید اکسایا اور ہمیں حملہ کرنے کے لئے کورکمانڈر ہاؤس کی طرف لے گئے۔ ان حملوں میں پاک
فوج نے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
