بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کی کراچی شادی میں شرکت

معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کراچی میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں ایک شادی میں شرکت کے بعد بذریعہ دبئی دوبارہ ممبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ جوہی چاولہ کچھ روز قبل کراچی آئی تھیں، جہاں انہوں نے خوب سیر سپاٹے بھی کیے اور شادی کے مزے بھی لیے۔

اداکارہ نے کراچی میں اپنی موجودگی کے حوالے سے ٹوئٹر کے ذریعے پرستاروں کو آگاہ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔ جوہی نے لکھا کہ وہ پاکستانی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ بھی دیکھی، جس میں ایک بھارتی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی رومانوی کہانی دکھائی گئی ہے۔ قیامت سے قیامت نامی فلم سے عامر خان کے ہمراہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی جوہی 28 جنوری کے روز کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئیں۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں جوہی چاولہ نے بتایا کہ انہیں پاکستانی فلم بہت پسند آئی، ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی اسٹارز کو داد بھی دی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ’میں اپنے رشتے داروں سے ملنے آئی تھی، اس لیے کسی کو وقت نہیں دے سکی‘۔

احد رضا میر سجل کے ساتھ کام کرنے سے بھی انکاری

جوہی چاولہ نے خاص طور پر پاکستانی کھانوں کی بھی تعریف کی۔ واضح رہے کہ اداکارہ اس سے قبل 2013 اور 2016 میں بھی ایک خاندانی شادیوں کے سلسلے میں کراچی کا دورہ کرچکی ہیں۔
یاد رہے کہ جوہی چاولہ ان بھارتی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو ممبئی میں ایک شاہانہ گھر میں رہتی ہیں۔

اداکارہ کا ممبئی کے علاقے مالابار ہل میں موجود گھر کسی تعمیراتی شاہکار سے کم نہیں، گھر کے ٹیرس ڈیزائننگ کے لیے  جوہی چاؤلہ کے شوہر جے مہتا نے سنگاپور کے نامور آرکٹیکچر چنا دسویت کا انتخاب کیا تھا اور ایسا گھر اور کسی بھارتی اداکار کے پاس نہیں ہے۔

Back to top button