جے یو آئی کا پی ٹی آئی کیساتھ مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ

جے یوآئی کی مذاکراتی کمیٹی نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے لئے قائم جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔مذکراتی کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر شریک ہوئے۔جےیوآئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے اب تک ہونے والے رابطوں پر غور وخوض ہوا۔
پی ٹی آئی کا کل عوامی اسمبلی اجلاس منعقد کرنےکااعلان
ملاقات موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراء پیش کی گئیں۔ کمیٹی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا۔
