افغانی احسان فراموش ہیں : خواجہ آصف

فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر ہونے والے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانوں کو احسان فراموش قرار دےدیا ہے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان میں افغان شہریوں کی مہمان نوازی ختم کرنے کا بھی اشارہ دیا۔
جے یو آئی کا پی ٹی آئی کیساتھ مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ یہ پاکستان کوبرا کہیں،پرچم کی بے حرمتی کریں اورہم ان کی میزبانی کریں؟مہمان نوازی کی بھی حدہوتی ہے۔
یاد رہے کہ جرمنی کےشہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے پرحملہ کر کے پتھراؤکیا اور عمارت میں گھس کر پاکستانی پرچم اتار دیا تھا۔
فرینکفرٹ پولیس نے ابتدائی تحقیقات سے پاکستانی حکام کوآگاہ کر دیا جب کہ واقعے پر پاکستانی کمیونٹی سے بھی پرسکون رہنےکی اپیل کی گئی ہے۔
