جوبائیڈن صدارتی الیکشن سے دستبردار

امریکی صدر جوبائیڈن ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی الیکشن سے دست برداری کااعلان سوشل میڈیا پرکیا۔جوبائیڈن کاکہنا تھا کہ میں صدارتی الیکشن سے دستبردار ہورہا ہوں۔بقیہ مدت بطور صدر فرائض کی تکمیل پرتوجہ دوں گا۔میری دستبرداری پارٹی اور امریکہ کے مفاد میں ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے متبادل صدارتی امیدوار کا اعلان نہیں کیاگیا۔
واضح رہے کہ ری پبلکن کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی امیدوار ہیں اور آج کل اپنی انتخابی مہم میں شریک ہیں جبکہ ٹرمپ پر انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملہ بھی ہوچکا ہے جس سے ان کا کان زخمی ہوا تھا ۔
