133ہلاکتوں کے بعد بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کا بڑا حکم آگیا

133افراد کی ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے کوٹے پر سرکاری ملازمتوں کے حکم پرعمل درآمد روک دیاگیا۔

 میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت میں عدالت نے ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سرکاری ملازمتوں میں کوٹوں پر ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد روکا۔سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکا لیکن کوٹہ سسٹم مکمل ختم نہیں کیاگیا۔

عدالتی  فیصلے میں کہا کہ  5 فیصد ملازمتیں جنگ آزادی کے سابق فوجیوں کے بچوں کےلیے، 2 فیصد دیگرکیٹیگریزکےلیے مختص رہیں گی جبکہ  93 فیصد سرکاری ملازمتیں کوٹے کے بغیر میرٹ کئے جائیں گے۔

Back to top button