جنیداکبرنے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کوہٹانے کی تردید کردی

خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہاہے کہ علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں،صوبےمیں نیا وزیراعلیٰ نہیں آرہا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔

ہاؤس کے کیفیٹریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنےوالوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اور ارباب شیر علی شامل تھے جب کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ اور جے یو آئی (ف)کےنور عالم بھی موجود تھے۔

صحافی کی جابن سےسپیکر قومی اسمبلی سےسوال کیا گیا ’آپ نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی کا صدر بننے پر مبارکباد دی‘ اور مذاکرات دوبارہ ہورہے ہیں یا مشکل ہے؟جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ جی، جنید اکبر کومبارکباد دی تھی اور مذاکرات کے حوالے سےتو حکومت بتائے گی یا پھر اپوزیشن، میں تین میں ہوں نہ تیرا میں۔

جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے کردارادا کیا۔میراعلی امین گنڈا پور سےاختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں اور سب جانتےہیں میرا بانی پی ٹی آئی سےسب سے زیادہ اختلاف رائے ہوتا ہے۔تاہم، اس کا یہ مقصد نہیں کہ ہم الگ ہیں یا پارٹی میں کوئی الگ گروپ ہاور عمران خان کی قیادت تلے سب اکھٹے ہیں۔

Back to top button