کراچی کنگز کا اسلام آباد کو فتح کیلئے 166 رنز کا ہدف
پی ایس ایل سیزن 9 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا ہے، کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، کیرون پولارڈ 28 گیندوں پر 48 اور عرفان خان نیازی 22 گیندوں پر 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، اس کے علاوہ شان مسعود 27 اور لیوس ڈوپلوئے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹم سیفرٹ 8، شعیب ملک اور محمد نواز 6 ،6 رنز بنا سکے، اسلام آباد کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغاسلمان اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایلکس ہیلز اور رومان رئیس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جیمز وینس، محمد اخلاق اور ڈینئل سمسز کی جگہ ٹم سیفرڈ ،ڈو پلوئے اور عامر خان کو شامل کیا گیا ہے، کراچی کنگز کے جیمز وینس اور ڈینئل سمسز پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے پلینگ الیون کا حصہ نہیں، واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ٹورنامنٹ میں 4 میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے 1 میں کامیابی اور 3 میں شکست ہوئی ہے، دوسری جانب کراچی کنگز نے 3 میچ کھیلے ہیں، جس میں اس نے 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں اسے ہار کا مزہ چکھنا پڑا۔
