شاہین ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنیوالےپہلے پاکستانی کرکٹرقرار

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرشاہین آفریدی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے  میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز نے بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے جیسے ہی اوپنر محمود الحسن جوائے کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شاہین شاہ آفریدی نے یہ اعزاز صرف 28 ڈبلیو ٹی سی میچز میں حاصل کیا، پاکستانی بولرز میں ان کے قریب ترین نعمان علی ہیں جنہوں نے 20 میچوں میں اب تک 89 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ناتھن لائن کے پاس ہے جنہوں نے 55 میچوں میں 224 شکار کیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر پیٹ کمنز ہیں جن کے نام 54 میچوں میں 222 وکٹیں ہیں جبکہ مچل سٹارک 52 میچوں میں 221 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Back to top button