کراچی : ساحل سمندر کے قریب مرد اور خاتون کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی میں ساحل سمندر کے قریب ایک مرد اور خاتون کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں، جب کہ گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق چائنہ پورٹ کے قریب واقع علاقے سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق، دونوں مقتولین کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ لاشوں کے پاس سے کوئی شناختی دستاویزات نہیں مل سکیں، تاہم مرد کی لاش سے ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے، جس کی مدد سے شناخت اور تفتیش میں پیش رفت کی جا رہی ہے۔ دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سابق بھارتی وزیر داخلہ نے پہلگام حملے میں پاکستان پر الزام مسترد کردیا

 

ادھر گارڈن کے علاقے جمن شاہ مزار کے قریب ایک نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے بیٹے عبداللہ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عبداللہ کا والد محکمہ پولیس میں اکاؤنٹنٹ رہا ہے۔ عبداللہ کو نامعلوم افراد نے گھر سے بلا کر لے جایا، اور تقریباً 12 گھنٹے بعد اس کی لاش ملی، جس پر گولیوں کے نشانات تھے۔

پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ قاتلوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

Back to top button