ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کیخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو گرفتار پی ٹی آئی خاتون رہنما اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے خلاف کوئی بھی تادیبی کارروائی کرنے سے روک دیا۔ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہے جسے فیشن ڈیزائنر نے گزشتہ روز عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھا۔
خدیجہ شاہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست اپنے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں ایف آئی اے اور دیگر کو
فریق بنایا گیا۔