کاغذات نامزدگی کی کتنی فیس اداکرناہوگی؟ہدایت نامہ جاری

عام انتخابات کی تیاریاں جاری،امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ کتنی فیس جمع کرانا ہوگی۔الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی ،امیدواروں کی سہولت کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 20تا22دسمبرتک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کا فارم حاصل کرنے کی فیس 100روپے مقرر ہے۔ایک امیدوار مختلف تجویز،تائیدکنندگان کیساتھ 5کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتاہے۔

ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کےامیدوار کیلئے فیس 30ہزار ،صوبائی نشست کےامیدوار کیلئے فیس20ہزار روپے ناقابل واپسی ہے۔امیدوار گزشتہ 3سال کا انکم ٹیکس ریٹرن  کاغذات  نامزدگی کے ساتھ منسلک کریگا۔امیدوار کیلئے بنیادی اہلیت میں پاکستان کا شہری ،عمر 25سال سے کم نہ ہو۔قومی اسمبلی کی نشست کیلئے امیدوار کاپاکستان میں کسی بھی جگہ کاووٹر ہونا لازمی،صوبائی اسمبلی  کی نشست کیلئےامیدوارکامتعلقہ صوبے کا ووٹرہونا ضروری ہے۔

Back to top button