جویریہ عباسی اوراعجاز اسلم نے خلیل قمر کو کیوں دھویا؟

مشہور پاکستانی ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ کے لکھاری خلیل الرحمٰن قمر کو خواتین کے حقوق اورعورت مارچ مخالف موقف آگے بڑھانے اور ماہرہ خان پر تنقید کی وجہ سے فنکاروں نے رگڑا لگا دیا ہے۔
اداکارہ جویریہ عباسی اور اداکار اعجاز اسلم نے خلیل قمر کو کھری کھری سنا دی ہیں۔ خلیل قمر نے ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں 2014 کے اپنے ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں کاسٹ کرنے کو گناہ قرار دیا تھا۔
ہانیہ عامر کے گھر سے مداح بھگانے کے لیے پولیس بلانا پڑ گئی
خلیل قمر نے لکھا تھا کہ وہ اپنے گناہ پر ہمیشہ ملامت کرتے رہیں گے کہ ماہرہ کو صدقے تمہارے میں ایک اچھے کردار کے لیے کاسٹ کیا تھا، ایک اور ٹوئٹ میں ماہرہ خان کی پرانی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خلیل قمر نے لکھا کہ یہ اس عورت کی وہ ٹوئٹ ہے جو اس نے ماروی سرمد کے ساتھ ہونے والے واقعے کے ایک دن بعد کی تھی۔
ڈراما ساز نے لکھا کہ وہ ماہرہ کی بہت عزت کرتے تھے مگر انکی زبان اور ان کا گھٹیاپن وہ کبھی بھی نہیں بھلا پائیں گے۔
معروف ڈرامہ ساز نے یہ ٹوئٹس ایک ایسے وقت میں کی تھیں جب کہ ماہرہ نے انسٹاگرام پر صدقے تمہارے کا ایک سین شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا تھا کہ ڈراما اب یوٹیوب پر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔
خلیل قمر کی جانب سے ماہرہ خان پر تنقید کرنے اور ان کے لیے سخت زبان استعمال کرنے پر جہاں عام لوگوں نے ڈراما ساز کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں اب جویریہ عباسی اور اعجاز اسلم نے بھی ان پر تنقید کی ہے۔
جویریہ عباسی نے لکھا کہ ان کی جانب سے اپنی ذات پر ملامت کرتے رہنا کوئی اچھا کام نہیں، کیونکہ اپنی ذات پر تنقید کرنے والے کئی لوگ آج بے نام پڑے ہیں۔
جویریہ عباسی نے خلیل قمر کا نام لیے بغیر لکھا کہ ماہرہ خان سمیت انڈسٹری میں کام کرنے والے ہر شخص کی عزت کی جانی چاہئے، ان کی طرح سینئر اداکار اعجاز اسلم نے بھی خلیل الرحمٰن قمر کا نام لکھے بغیر انہیں تجویز دی کہ وہ ماہرہ خان سمیت شوبز انڈسٹری کے تمام افراد کی عزت کریں۔
اعجاز اسلم نے لکھا کہ میرے خیال میں ماہرہ خان کے پرانے کمنٹس کو پھر سے سامنے لانا سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کو بھی مرد کی طرح برابری کے حقوق حاصل ہیں اور خلیل الرحمان قمر جس سوچ کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں وہ دقیا نوسی ہے۔
Khalil-ur-Rehman Qamar was reprimanded by Mahira Khan | Watch Video News
