بھارت کی سکھوں پرپابندیوں کےباوجودخالصتان بنےگا، گرپتونت سنگھ 

 سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارت کی سکھوں پر پابندیوں کے باوجود خالصتان ضرور بنے گا اور ہم پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ پنوں نے اعلان کیا کہ "دلی خالصتان کا حصہ بنے گا” کے موضوع پر 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا واحد مقصد ہے کہ دلی خالصتان میں شامل ہو۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اور دلی خالصتان کا حصہ ہوں گے اور سکھوں کو آزادی کی تحریک کا ساتھ دینا چاہیے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، اس لیے ہم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس میں مہمان بننا پاکستان کے لیے اعزاز ہے، جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

Back to top button